جرمنی میں ’ایسٹر لاک ڈاؤن‘، مزید سخت پابندیاں عائد

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں ایسٹر کے تہوار پر کورونا وبائی بیماری کے خلاف اقدامات کے طور پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ آنے والے ہفتے میں عوامی اور معاشی زندگی کو پانچ دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یکم سے پانچ اپریل تک اس ’’ایسٹر لاک ڈاؤن‘‘ کے دوران عام طور پر’’اجتماعی پابندی‘‘ سے متعلق ضوابط کا اطلاق ہو گا۔

چانسلر انگیلا میرکل نے 16 وفاقی ریاستوں کے سربراہان حکومت سے پیر کے روز مذاکرات کے بعد اس امر پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران، جو معمول کے قواعد پہلے سے نافذ ہیں، وہ 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔

چانسلر میرکل نے جرمنی میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے’’ انتہائی سنگین صورتحال‘‘ سے خبر دار کیا ہے۔