جرمنی میں نئے کورونا کیسز میں بدستور اضافہ

Germany Corona Cases

Germany Corona Cases

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں نئے کورونا کیسز کی تعداد کم سطح پر مگر روزانہ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

برلن میں قائم متعدی امراض کی تحقیق کے ادارے رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ سات روز میں نئے کورونا انفیکشن کے اعداد و شمار جاری کیے، جن کے مطابق انفيکشن کی شرح 7,1 رہی جبکہ اس سے ایک ہفتہ قبل یہ 5 سے بھی نیچے تھی۔ کچھ روز پہلے تک روزانہ قریب 1500 نئے کیسز ریکارڈ کیے جا رہے تھے اور یہ تعداد اُس سے ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 550 زيادہ تھی۔

دریں اثناء جرمنی میں اٹھاون عشاریہ سات فیصد باشندوں کو کم از کم ویکسین کی ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ 43 فیصد جرمن شہریوں کی مکمل ویکسینیشن ہو چُکی ہے۔

گرچہ جرمنی میں اس وقت ویکسین وافر تعداد میں دستیاب ہيں تاہم ویکسینیشن کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ جرمن حکومت تاہم ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کے خیال کو مسترد کرتی ہے۔