گھوٹکی : ٹریکٹر کے پیسے مانگنے پر بااثر افراد کا ایک شخص پر انسانیت سوز تشدد

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے قریب ڈہرکی میں ٹریکٹر کے پیسے مانگنے پر با اثر افراد کا ایک شخص پر انسانیت سوز تشدد ناک میں رسی ڈال دی، بلیڈ سے جسم کاٹ کر مرچیں لگائیں گئیں۔ ڈہرکی کے گاوں سفید مسجد کے رہائشی رحمت اللہ سمی جو کے مطابق وعدے کے تحت نو مہینے بعد ادھارپردیئے گئے ٹریکٹر کی رقم مانگنے پر با اثر افراد نے اسے بھرچونڈی روڈ سے اغوا کیا اورایک مکان میں لے جا کر مبینہ طور پرسخت تشددکا نشانہ بنایا اور جسم پر بلیڈ سے زخم کر کے مرچیں لگائی گئی اور بعد میں ناک میں رسی ڈال کرجانوروں کی طرح کھینچا گیا اور نشان عبرت بنا یا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ بے ہوش ہو گئے جب ہوش آیا تو وہ زمین پر پڑے تھے اور کوئی نہیں تھا اسی حال میں جب وہ بیچ بازار سے گذرتے ہوئے تھانے گئے تو پولیس نے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے اس سے موبائل فون پر بات کی اور پھر پولیس نے دباو دیا کہ وہ ناک سے نتھ نکلوا کر آئے پھر مقدمہ درج کیاجائے اور اب وہ اپنی فریاد لے کر میڈیا کے پاس آئے ہیں اور اِس کے بعدوہ ہائی کورٹ سکھر جائیں گے۔ رحمت اللہ سمی جو نے میڈیاااور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں انصاف دیا جائے۔

اس کا کہنا ہے کہ با اثر افراد کے سامنے وہ بے بس اور مجبور ہیں انہوں نے مجھے نشان عبرت بنا دیا ، انصا ف کی کرسیوں پر بیٹھے حکام سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ غریب کی فریاد کو سنیں چاہے تحقیقات کرائیں مگر با اثر افراد کو نشان عبرت بنائیں۔ ڈہرکی پولیس کے مطابق ایس ایس پی ہدایت کے مطابق واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔