عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کر انے کیلئے کر دار ادا کرے اشتیاق احمد

مظفرآباد جموںو کشمیر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء اشتیاق حمید نے سرینگر میں ایک چھاپے کے دوران جنرل سیکریٹری عبدالاحد پرے سمیت متعدد پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے۔ اشتیاق حمید نے ایک بیان میں حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی اور پارٹی کے دفتر پر چھاپے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔

انہوںے کہا کہ یہ رہنماء بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شکار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شوپیاں جارہے تھے۔ انہوں نے اس کارروائی کو انسانی حقوق کی بدترین کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں خون ریزی کا سخت نوٹس لے اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے اور مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

اشتیاق حمید نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور جاری جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔