حکومت کا ہرآنے ولا نیا دن گذرے دن کی نسبت عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ حکومت کا ہرآنے ولا نیا دن گذرے دن کی نسبت عوام پر بھاری پڑ رہا ہے ٹیکسوں تلے دبی ہوئی قوم کو مہنگائی کے پہاڑ تلے دفن کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب آئے روز ملک کے کسی نہ کسی شہر سے خودکشیوں اور بچوں کو مارنے جیسے گھنائونے مکروہ کاموں کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں اور ہماری حکومت ہے کہ ستو پی کر سو رہی ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی کل ہی کہ بات ہے کہ شیخوپورہ میں ایک باپ غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر دو بیٹیوں کو ریلوے لائن پرچھوڑ کر چلا گیا جبکہ اسی روز کراچی میں نامعلوم شخص تین معصوم ننھی پریاں صائمہ، عتیقہ اور آمنہ جو سوائے اپنا نام بتانے کے اور کچھ نہیں جانتیں کو کھارادر پولیس ا سٹیشن میں چھوڑ گیا۔

اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر ملک میں پھیلنے والی تمام ابتری کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی اسلیے حکومت کو خواب خرگوش سے بیدار ہوکر ملک وقوم کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک عام غریب انسان کا معیار زندگی بھی بلند ہوسکے۔