عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے، انگیلا میرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر کرتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کے بعد پیدا ہونے والے کثیر الجہتی نظام اور اقوام میں کمپرومائز کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یورپ کی اقتصادیات کا انحصار بین الاقوامی تجارت پر ہے اور یہ براعظم عالمی کثیر الجہتی نظام کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں یورپی اقوام پر زور دیا کہ وہ اپنے معمولی قومی مفادات سے سے بالا ہو کر سوچنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں میں اصلاحات کے عمل کو متعارف کرانے پر بھی توجہ مرکوز کریں اور اسی سے بہتر صورت حال سامنے آئے گی۔ جرمن چانسلر نے ملفوف انداز میں امریکی صدر پر تنقید بھی کی۔