عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے کم ہے، بائیڈن

Joe Biden

Joe Biden

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں کے اگلے چند برسوں تک کم رہنے کے امکانات ہیں۔و اشنگٹن میں ایک سیمینار سے خطاب میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 50 ڈالر سے کم ہے، اور لگتا ہے کہ آئندہ چند برسوں تک تیل کی یہ قیمتیں اِسی نچِلی سطح پر رہیں گی۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ سات ماہ کے دوران 60 فیصد کمی آچکی ہے ۔