عالمی وبا: 22 لاکھ 80 ہزار سے زائد اموات، ساڑھے 10 کروڑ متاثر

Corona Virus

Corona Virus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2280508 ہو گئیں ،مصدقہ واقعات 10 کروڑ 49 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئے ہیں جبکہ ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 67 لاکھ 33 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

خبر کے مطابق ۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 461930 ، واقعات 2 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 154742 ہو گئیں ،متاثرین 1 کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئے۔

روس میں 74684افراد لقمہ اجل بن گئے ، متاثرین39لاکھ1ہزار سے بڑھ گئے۔

برازیل میں ہلاکتیں227563ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد93لاکھ39ہزار سے تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں اموات 109335ہو گئیں،فعال مریض38لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے۔

فرانس میں ہلاکتیں77595ہو گئیں ،متاثرین32لاکھ51ہزار سے بڑھ گئے۔

اسپین میں اموات60370ہو گئیں ، مریض29لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے۔

اٹلی میں ہلاکتیں89820ہو گئیں ،واقعات کی تعداد25لاکھ83ہزار سے بڑھ گئی۔