عالمی وبا کے باوجود ترکی کی اقتصادی ترقی قابل ذکر رہی ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ استنبول مالیاتی مرکز دنیا کے اہم ترین مراکز میں شمولیت کے لیے سرگرداں ہے۔

علاقائی مالیاتی کانفرنس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ تقریبا دو سال سے ہماری حکومت صحت کے ساتھ ساتھ اقتصادی شعبے میں موجود عالمی بحران کے خلاف نبرد آزما ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی معیشت میں ساڑھے تین فیصد گراوٹ سمیت عالمی تجارت میں دس فیصد کسااد بازری رہی جبکہ خوراک اور اشیائے صارفین کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر نے کہا کہ ترکی نے اس ساری صورتحال میں وبا کے خلاف لڑنے اور اقتصادی شعبے میں مختلف طریقہ کار اپنائے ہیں، اس وبا کے باوجود ملک میں پیداوار،نقل و حمل ،افرادی قوت اور صنعت جیسے شعبوں کا پہیہ چل رہا ہے، گزشتہ سال جی 20 ممالک کے درمیان1.8 فیصد شرح ترقی کے ساتھ ترکی نمایاں رہا جبکہ صنعتی پیداوار میں بھی ہماری ترقی بہتر رہی، سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 7.2 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں21.7 کی شرح سے ترقی ہوئی،برآمدات میں ریکارڈ قائم کیا گیا ،وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی کے باوجو د ترکی میں ا سکی رفتار تسلی بخش رہی جبکہ امید ہے کہ سال رواں کے دوران ملکی ترقی کی شرح کا تناسب نو فیصد کے لگ بھگ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کی ترکی میں دلچسپی بڑح رہی ہے،استنبول مالیاتی مرکز دنیا کے بہترین مراکز میں شامل ہونے کے لیے سرگرداں ہے جو کہ اسلامی مالیاتی نظام کے حوالے سے بھی مرکز بننے کی امید رکھتا ہے۔

انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ترکی کی جاذب نظر سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔