عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 14لاکھ 87 ہزار ہو گئی

 Coronavirus

Coronavirus

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 42 لاکھ 46 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 87 ہزار 900 ہو گئیں جبکہ 4 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 109 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات کے اعتبار سے 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 976 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 8 ہزار 490 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل بھی سر فہرست ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 73 ہزار 862 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 88 ہزار 526 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 40 ہزار 464 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 32 ہزار 56 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 53 ہزار 506 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل واقعات 22 لاکھ 30 ہزار 571 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 45 ہزار 511 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16لاکھ 73 ہزار 202 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 59 ہزار 51 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے متاثرین 16 لاکھ 43 ہزار 86 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 56 ہزار 361 ہو گئی جبکہ اس کے کل واقعات 16 لاکھ 20 ہزار 901 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 38 ہزار 928 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 32 ہزار 570 مریض درج ہوئے ہیں۔

کولومبیا میں جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 934 ہوگئی جبکہ کورونا واقعات کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 792 ہو چکی ہے۔