عالمی سطح پر بانڈزجاری کرنے کا منصوبہ، اہم پیش رفت

Ministry of Finance

Ministry of Finance

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر بانڈز جاری کرنے کے منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں مالی مشیر بننے کے خواہش مند بینکوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی مشیر بننے میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی و مقامی بینکس 22 نومبر 2013 تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومت زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بہتری کے لیے عالمی سطح پر50 سے 60 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر پاکستانی بانڈز کی قیمت میں بہتری آئی ہے اس کے علاوہ بانڈز پر منافع کی شرح 12.32 فیصد سے کم ہو کر 7.62 فیصد ہو گئی ہے لہذا کم شرح منافع پر نئے عالمی بانڈز جاری کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔