سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

Gold

Gold

سندھ(جیوڈیسک)سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے بھا سات ماہ جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو مقامی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت میں مزید تین سو روپے کمی کا اعلان کیا گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 61100 روپے سے گرکر 60800 روپے پر آگئی۔

گولڈ ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی مقامی سطح پر سونا سستا ہونے کی وجہ بنی۔جہاں فی اونس سونے کے دام نو ڈالر کم ہوکر 1593 ڈالر پر آگئے۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا سات ماہ بعد 1600 ڈالر سے نیچے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھا پانچ ماہ بعد 61 ہزار روپے سے نیچے دیکھے گئے۔