سونے کی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے کمی

Gold Price

Gold Price

کراچی(جیوڈیسک)سونے کی قیمت چار سو روپے کمی کے بعد باسٹھ ہزار روپے فی تولہ سے نیچے آ گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار آٹھ سو روپے تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخوں میں بھی تین سو تینتالیس روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت باون ہزار نو سو اکہتر روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پندرہ ڈالر کمی سے سولہ سو انتیس ڈالر فی اونس پر آ گئی۔