سونا 100 روپے تولہ سستا

 Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1362 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 51900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 44485 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 780 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی روپے پر مستحکم رہی ہے۔