سونے کی قیمت میں 3 سو روپے فی تولہ اضافہ

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں نرخوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے بڑھ گئی۔جس کے بعد سونے کی نئی قیمت تریپن ہزار چار سو روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو ستاون روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت پینتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخ چار ڈالر بڑھنے کے بعد تیرہ سو نوے ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔