مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد پر مشتمل غریب و عام افراد پر مشتمل مشاورتی کمیٹی بنائی جائے

کراچی : قومی پالیسیوں کو درست سمت متعین کرکے عوام کے ہر طبقہ کی زندگی میں آسانی و خوشحالی کی فراہمی اور وطن عزیز کو مستحکم و خود مختار بنانے کیلئے میاں صاحب کومشاورتی شعبے میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کی ضرورت ہے جن کا تعلق غریب عوا م سے ہو اور وہ روزانہ ان مسائل و مصائب کی تکلیف و چبھن کو برداشت کرتے ہوں۔

جن سے عوام دوچار ہیں ایسے افراد کی مشاورت و تجاویز سے ہی میاں صاحب بحیثیت وزیراعظم موثر پالیسیاں تشکیل دیکر عوام کو ریلیف کی فراہمی کی رفتار کو تیز ترین بناسکتے ہیں۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے اقلیتی ونگ کے چیئرمین شری ہنس راج کمار سوشل ونگ کے چیئرمین محمد رئیس کلچر ونگ کے چیئرمین استاد مظہر امرا بندو خان پولیٹیکل ونگ کے چیئرمین جمیل اقبال سید و دیگرشعبہ جات کے چیئرمین و عہدیداران نے میاں نواز شریف سے مشترکہ مطالبہ کیا ہے۔

نوجوان طبقے اورآنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی کو مرکزی حکومت کی مشاورتی ٹیم میں شامل کرکے ان کی تجاویز و خدمات سے استفادہ حاصل کرکے مستقبل کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید پائیدار و تیز رفتار بنایاجائے۔