سندھ حکومت انتظامی نظام چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عصمت انور محسود

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انتظامات معملات چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، من پسند بلدیاتی نظام اور صبح شام بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں سندھ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ،بلدیاتی نظام میں آئے دن کی تبدیلی حکمراں جماعت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں راستہ روکنے کا ایک حربہ قرار دیتے ہوئے عصمت انور محسود نے کہاکہ سازشی حربے کے ذریعے عوام سے مسلم لیگ(ن) کی ہمدردیاں ختم نہیں کی جاسکتی کراچی سمیت سندھ کے عوام بلدیاتی انتخابات میں سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی تاریخی شکست سے دوچار کرینگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان،عوام اور علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عصمت انور محسود نے کارکنان سے کہاکہ وہ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں اور مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کو خوشحالی اور پاکستان کو ترقی پر گامزن کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس عوامی رائے کی توہین ہے عوام سے ووٹ کا حق چھینے والی سندھ حکومت امرانہ روش پر چل پڑی ہے سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسی کو پہچان چکے ہیں اب ان کی عوام دشمن پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی عصمت انور محسود نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے نمائندوں کا کامیاب بنائیں۔