حکومت آمرانہ فیصلوں کی بجائے آئین اور جمہوریت کی روح سے بلدیاتی نظام تشکیل دے، قاضی احمد سعید

لاہور(پی پی سی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہحکومت آمرانہ فیصلوں کی بجائے آئین اور جمہوریت کی روح سے بلدیاتی نظام تشکیل دے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف، ضیاء الحق کا مشن جاری رکھنے کا عہد نبھا رہے ہیں۔

اور پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات اسکا ثبوت ہے پنجاب حکومت کا بلدیاتی نظام 1973ء کی شق 140اے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جسکے خلاف پیپلز پارٹی ہر سطح پر احتجاج کرے گی وزیر اعلیٰ کے پاس چیئرمین وائس چیئرمین میئر اور لارڈ میئر کی برطرفی کا اختیار آمرانہ ذہن کی عکاسی کرتا ہے جو بلدیاتی اداروں پر 58 ٹو بی جیسی لٹکتی تلوار ہے۔