حکومتی دعووں کے باوجود لاہور میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) حکومتی دعووں کے باوجود لاہو رمیں لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آ سکی، بیشتر علاقوں میں روازنہ 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، حبس اور گرمی کے موسم میں روزہ دار پریشان ہیں کہ وہ کدھر جائیں۔ حکمرانوں نے دعوی کی تھاکہ رمضان المبارک کے دوران لاہور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں تو بجلی آتی رہتی ہے، تاہم باقی تمام دن ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے،بعض اوقات 2، دو گھنٹے کیلئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے، حبس اور گرمی میں روزے دار نہ راتوں کو سو سکتے ہیں اور نہ دن میں آرام کر سکتے ہیں، مچھر الگ سے پرشان کئے رکھتے ہیں، دوسری جانب ترجمان وزارتِ پانی و بجلی کا دعوی ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار ایک سو میگاواٹ ہے۔