حکومت ہر شعبہ ہائے زندگی میں عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے : حاجی نواز چوہان

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبہ ہا ئے زندگی میں عوام کی بہتری کے لئے اقداما ت کر رہی ہے، واسا ملازمین کو صفائی اور نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کرکے عوام کوحل فوری ریلیف دینا ہو گا، بلاتفریق حلقہ کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے، انشاء اللہ میں خود ہر جگہ حاضر ہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکلر روڈ، بیرون ایمن آبادی دروازہ تا کچا درازہ و اندرون محلہ تکیہ معصوم شاہ میں حالیہ مون سون بارشوں میں صفائی اور پانی کے نکاس کی ناگفتہ بہ صورتحال کی شکایات پر واسا اہلکاران کو احکامات دینے کے بعد موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حاجی نواز چوہان نے علاقہ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن گوجرانوالہ شہر کو صاف و شفاف بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے تاکہ بروقت خسرہ اور ڈینگی کی وبائوں سے بچا جا سکے۔ موقع پر واسا ملازمین نے جدید مشینری کے ذریعے صفائی کا عمل شروع کر دیا۔ اس موقع پر خواجہ خالد، حاجی عظمت اللہ، تنویر بٹ، غوری، عمران بٹ، خواجہ اشرف، ملک عمران۔

عبدالوحید، عبدالرشید، ملک عمیر، احتشام بٹ، تنویر بھٹی، بابا افضل، محمد اسلم ودیگر اہل علاقہ نے حاجی نواز چوہان کا علاقہ میں صفائی کی انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا ازخود نوٹس لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی تائید کی یقین دہانی کروائی۔