حکومت نے مختلف کول پاور پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری دے دی

Coal Power Projects

Coal Power Projects

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بورڈ نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے مختلف پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ منصوبوں سے مجموعی طور پر 4250 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت 4سال میں مکمل ہونے والے منصوبے جو مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے۔ ان میں 29.5 فیصد سرمایاکاری کرے گی۔اسی مدت میںٕ تیار ہونے والے وہ پلانٹ جو درآمدی کوئلہ استعمال کریں گے حکومت ان میں 27.2 فیصد انویسٹمنٹ کرے گی۔

اس کے علاوہ سوا 3 سال کے دوران تکمیل پانے والے کول پاور منصوبوں میں 26.5 فیصد فنڈز حکومت فراہم کرے گی۔فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے چلنے والے ان پلانٹس سے سستی بجلی حاصل کی جائے گی۔