کے پی: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

Mahmood Khan

Mahmood Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔