حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کے سیلاب متاثرین خود کو اکیلا نہ سمجھیں حکومت ان کے ساتھ ہیں سیلاب متاثرین کی ہر حال میں مدد کی جائے گی۔ کمشنر ہاوس میں سیلاب کے حوالے سے منعقد اعلی سطحی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مزید کہا کے حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ حفاظتی بندوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرے اور دریائے سندھ میں داخل ہونے والے پانی کے بہاو کی بھی مانیٹرنگ کرے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کے تین ستمبر کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے طوری طور پر حفاظتی پلان تیار کیا جائے۔

اس موقع پر اجلاس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے رکن قومی اسیمبلی فریال تالپور نے بتایا کے لاڑکانہ ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سیلاب اور بارشوں سے 160532 افراد جن میں لاڑکانہ میں 12019 قمبر شہداد کوٹ میں 10500 شکارپور میں 310 جیکب آباد میں 32190 اور کند ھ کوٹ کشمور میں 105515 افراد متاثر ہوئے ہیں جن کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دئے گئے جن میں رہنے والے متاثرین کی مکمل مدد کی جارہی ہے اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اجلاس میں لاڑکانہ ڈویژن کے منتخب نمائندوں اور افسران نے شرکت کی۔