سرکاری اور حکومتی مشینری ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے، سعدیہ سہیل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ سرکاری اور حکومتی مشینری ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیاگیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن فوراً نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میںبینش نعمان کی طرف سے دئیے گئے افطارڈنر میںکیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہاہے کہ وہ حکومتی مشنری کو استعمال کر کے الیکشن جیتتی ہے۔