سرکاری دفاتر میں ائیرکنڈیشنر پر پابندی

Meer Hazar Khan

Meer Hazar Khan

توانائی بحران کو حل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر کوششوں کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کیلئے ڈریس کوڈ بھی جاری کردیا گیا توانائی کا بحران شدت اختیار کرتاجارہا ہے ، ایک طرف عوام سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب حکومت اور حکومتی ادارے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں۔

کبھی ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان اور کبھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ذریعے بحران پر قابو پانے کی کوششیں ۔۔ نگران وزیراعظم نے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کے تحت اب سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنز کے استعمال پر ہی پابندی لگا دی ہے ،پابندی کا اطلاق 15 مئی سے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا،پابندی ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہونے تک عائد رہے گی۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے لئے ڈریس کوڈ بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت ملازمین ہلکے رنگ یا سفید شلوارقیمض پہن سکتے ہیں،سرکاری ملازمین بغیر موزے کے سینڈل استعمال کریں گے ،اور خواتین ملازمین کو بھی دفاتر میں سینڈل استعمال کرنے کیلئے کہا گیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ڈریس کوڈ پر سات دن میں عملدرآمد نہ ہوا تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔