حکومت مقامی حکومت کے قیام کے لئے انتخابات کا اعلان جلد کرے، سید بلال

اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقے عدم توجہی کا شکار ہیں اور بڑھتے ہوئے مسائل سے شہری پریشان ہیں۔ حکومت اسلام آباد میں مقامی حکومت کے قیام کے لئے غیر ضروری تاخیر کرنے کی بجائے انتخابات کا اعلان جلد از جلد کرے۔ ان خیالات کا اظہار سید بلال، الیاس مہربان، فیصل سخی بٹ، رضوان صادق خان نے ن لیگ کے سابق MNA انجم عقیل خان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

ان رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مقامی حکومت کا اسلام آباد میں قیام ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اسلام آباد کے لئے مقامی حکومت کے آرڈینس کی تیاری میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے جو حکومت کی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے مقامی حکومت کا قیام نا گزیر ہے۔ انجم عقیل خان نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ یہ پیغام حکومتی عہدیداران، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ فورم کو پہنچائیں گے۔انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ مقامی حکومت کے قیام کے آرڈینس کو حتمی شکل دینے سے قبل اس فورم سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اس طرح آرڈینس میں اسلام آباد کے نمائندہ افراد کی رائے بھی شامل ہو گی جس سے ایک بہتر اور قابل قبول آرڈینس کی تیاری میں مدد مل سکے گی۔ ملاقات میں وفد نے یہ بھی طے کیا کہ یہ رہنما جلد ہی حکومتی اہلکاروں اور دیگرذمہ داروں سے ملاقاتیں کر کے حکومتی نکتہ نظرسے آگاہی حاصل کی جائے گی۔

اس فورم نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت سازی کے آرڈینس کی تیاری اور مقامی حکومت کے قیام کے حوالے سے کسی تعائون کی ضرورت ہے تو وہ بھی مہیا کی جا سکے۔