سندھ حکومت کا 18جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

Municipal Elections

Municipal Elections

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے حکومت نے اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن کا کہنا ہے سندھ حکومت کسی بھی ادارے سے تنازع نہیں چاہتی۔

سندھ حکومت بالاآخر اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے پر رضا مند ہو گئی ہے، فیصلہ وزیر اعلی ہاؤس سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اس سے پہلے سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان ٹھنی رہی، حکومت سندھ بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانے پر مصر رہی، گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک سے سندھ کے چیف سیکرٹری سجاد ہوتیانہ نے الیکشن کمیشن میں ملاقات بھی کی لیکن بات نہ بنی، سندھ حکومت نے اب اٹھارہ جنوری کو ہی بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔