پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ آزاد علی تبسم

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بہتر حکمت عملی سے بہت جلد انرجی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ پنجاب کا بجٹ ایک مثالی بجٹ ہے۔ مسائل کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کر کے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔

عمران خان مسلم لیگ (ن) پر تو تنقید کے پل باندھتے نہیں تھکتے لیکن کے پی کے کے بجٹ میں صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی اہم کارکردگی نہ دکھا سکے۔ نیا پاکستان کا نعرہ لگا کر عمران خان KPK کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ آزاد علی تبسم نے توانائی بحران کے حوالے سے بتایا کہ پچھلی حکومتوں نے لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے کچھ نہیں کیا اور عوام کے خون پسینے کی کمائی سے سوئس بنکوں کو بھر لیا اور ظلم کی بات یہ ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے نئے قرضے لے کر اپنی جیبوں میں ڈال لئے جس کی وجہ سے ارض وطن کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔

آزاد علی تبسم نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں’ عمران خان تو عوام کو نیا پاکستان نہیں دے سکے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو نیا پاکستان دے گی جو کرپشن فری ہو گا۔ جہاں عوام کو روزگار ملے گا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ملک اور قوم کو بحرانوں کی زد سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں۔