حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے، سید بلال شیرازی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ قوم کو وزیراعظم کے خوبصورت لفظ نہیں مسائل کا حل چاہیے، حکومت یکم سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے، مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا، مہنگائی کی وجہ سے جرائم اور خودکشیاں بڑھ رہی ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں کہ عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ نہ کیا گیا ہو، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔

حکومت کے 100روزہ اقتدار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پچھلی حکومت کے ایک سال میں ہونے والے اضافوں سے بھی زیادہ ہے ،سید بلال شیرازی نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی ہی نہیں حکومت مہنگائی کے سامنے بھی چاروں شانے چت لیٹی نظر آتی ہے، حکومت ریلیف دینے کے لیے عملی اقدمات کرے، عوام خود بخود مطمئین ہوجائیں گے،انہیں تقریروں سے مطمئین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔