حکومت میں ہوں یا نہ ہوں عوام کے ساتھ جینا مرنا ہے، افتخار حسین

Iftikhar Hussain

Iftikhar Hussain

پشاور (جیوڈیسک) سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور چرچ میں خودکش حملہ کے سوگ میں اے این پی کا ملک بھر میں 3 روزہ سوگ منائے گی، انہوں نے یہ اعلان خود حملے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر ذرائع سے گفتگو میں کیا، میاں افتخار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں ساتھ جیئیں گے ساتھ مریں گے۔

عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اگر عوام کو تکلیف ہے تو حکومت کو موجود ہونا چاہیے، میں یہاں ایک عام آدمی کی حیثیت سے آیا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے بعد دہشت گردی کو مزید تقویت ملی، اقلیتوں کو سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ قیام امن کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی اپیل کی وہ فوری طور پر ڈیوٹیوں پر حاضر ہو جائیں یہاں اس وقت شدید ضرورت ہے، میاں افتخار نے خدشہ طاہر کرتے ہو ئے کہا کہ لگتا ہے کہ 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔