حکومت پنجاب نے محکمہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پولیس آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے

چکوال : حکومت پنجاب نے محکمہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پولیس آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے آرڈیننس کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس آرڈیننس کو آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔

وزارت قانون نے نئے آرڈیننس کی تیاری ذمہ لی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کی وردیاں اور تھانوں کے ڈیزائن تبدیل کیے جا رہے ہیں جبکہ تھانوں کے کلر بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

اے ایس آئی کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔اور 1420 نوجوانوں کو سب انسپکٹر بھرتی کیاجائیگا۔پولیس میں ہونیوالی بھرتیاں خالصتاً میرٹ پر کی جائینگی۔پولیس آرڈیننس میں تبدیلی کا مسودہ ایوان سے منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائیگا۔