کراچی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کو موہڑہ شیخاں میں سپردخاک کر دیا گیا

چکوال : کراچی بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکار کو موہڑہ شیخاں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ متوفی کے نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پولیس اہلکار امجد محمود کو جسٹس باقر کے ساتھ بطور گارڈ تعینات کیا گیا تھا۔

جو گزشتہ روز بم دھماکے کا شکار ہو گیا۔ امجد محمود کا جسد خاکی موہڑہ شیخاں لایا گیا۔ جہاں اسے جمعرات کے روز پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ امجد محمود جمعة المبارک کو بلال مسجد موہڑہ کورچشم میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس ڈیوٹی پر کراچی روانہ ہوا اور ہفتہ کے روز اسے ڈیوٹی پر چڑھایاگیا۔جو بدھ کے روز دہشت گردی کا شکار ہو گیا۔