حکمہ ماحولیات چکوال نے برف تیار کرنے والے آٹھ برف خانوں پر چھاپے مار کر غیر تصدیق شدہ اور گندے پانی کے نمونے حاصل کیے

چکوال : محکمہ ماحولیات چکوال نے برف تیار کرنے والے آٹھ برف خانوں پر چھاپے مار کر غیر تصدیق شدہ اور گندے پانی کے نمونے حاصل کیے اور انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا۔ تمام فیکٹریوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

سیکرٹری ماحولیات کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات سید فیصل نے آٹھ آئس فیکٹریوں پر چھاپے مارے جہاں پر زنگ آلود اور خستہ حال سانچوںمیں برف تیار کی جا رہی تھی۔ جبکہ فیکٹریوں کے اندر اور اطراف میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ فیکٹریوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے اور پانی کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے۔

واضح رہے کہ ان فیکٹریوں سے تیار غیر معیاری برف کے استعمال سے ضلع بھر میں گیسٹرو کے امراض میں اضافہ ہو رہا تھا جس پر سیکرٹری ماحولیات ڈی سی او چکوال یاور حسین نے کاروائی کرتے ہوئے ان کے کیسز ماحولیاتی ٹربیونل کو بھجوا دیئے۔