حکومت سندھ کا دورہ کراچی میں وزیراعلیٰ کو نہ بلانے پر وزیراعظم سے شکوہ

Imran Khan and Murad Ali Shah

Imran Khan and Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے دورے میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو کسی تقریب میں مدعو نہیں کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم جب بھی کراچی آتے ہیں تو سب کو ائیر پورٹ آنے سے منع کرتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ کی خوشی ائیرپورٹ آنے میں ہی ہے تو میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ انہیں ضرور بلا لیا کریں، چاہے ہمیں بلائیں یا نہ بلائیں۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نظرانداز کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہیں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح بھی کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزرا بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔