حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے بیک ڈور رابطے، طالبان کا مثبت جواب

Taliban Committees

Taliban Committees

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے حکومت کی شرائط کا مثبت جواب دیا ہے۔

بظاہر حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں لیکن دو روز پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار سے دونوں کمیٹیوں کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

میٹنگ میں وزیر داخلہ کا اصرار تھا کہ طالبان جنگ بندی کا اعلان کریں اور دہشت گرد گروپوں سے ناطہ توڑیں۔ وزیر داخلہ کے اصرار پر طالبان کمیٹی نے دو روز کا وقت مانگتے ہوئے مثبت جواب کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آج طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے جو مثبت بیان آیا ہے، وہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں طالبان کی کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے سیاسی شورٰی سے رابطہ کیا ہے جس میں مذاکرات جاری رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے تاہم اُنہوں نے حکومت سے ایک مطالبہ بھی کیا۔

مولانا یوسف شاہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مولانا سمیع الحق کے عمرے سے واپسی پر مذاکرات میں بریک تھرو ہوگا۔ انہوں نے فریقین سے سیز فائر کی اپیل بھی کی ہے۔