حکومت کا دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کرنا مضحکہ خیز ہے، ثروت اعجاز

 Sarwat Ejaz

Sarwat Ejaz

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری انتہا پسندی، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے باوجود حکومت کی جانب سے دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کی باتیں کرنا مضحکہ خیز ہے۔

ملک کی بقا اور سالمیت کے لیے اب حکمرانوں کو بیرونی آقائوں کے بجائے ملک کے مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے، اگر پاک فوج ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے گی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے، مرکز اہلسنت پر ذمے داران اور عمائدین شہر کے وفود سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ اب بھی اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اس ملک کی بقا اور سالمیت کے خلاف ہونے والے اقدامات کے ذمے دار بھی وہی ہوں گے۔