حکومت دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کا تہیہ کر چکی ہے: پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

لاہور(جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا تہیہ کر چکی ہے جس کیلئے مذاکرات اور آپریشن سمیت تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ فوج کو حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جن کو قابو کر کے ہی ملک میں امن و استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے آنے والے چند ہفتے اہم ہیں جس کے لیے سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ حتمی اعلان وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فوج کو حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

سگنل ملتے ہی فوج قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے بعض عناصر مذاکرات نہیں چاہتے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔ وہ جس زبان سے بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، اسی زبان میں سمجھائیں گے۔