حکومت ملک میں اتحاد بین الامسلمین کی فضا کو عام کرے، سہیل رضا کی رہائش گاہ پر خطاب

کراچی : شیعہ دنیا بھر میں امن کے ضامن ہیں ہمارا کوئی فرد خودکش بمبار، دہشت گرد اور قتل وغارت گری میں ملوث نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا گوہر رضا قمی نے سہیل رضا کی رہائش گاہ پر منعقد ہ درس کی ہفتہ وار نشت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہونے والی کسی بھی بربریت میں ہمارا کوئی فرد نظر نہیں آئے گا۔

اہلبیت کی تعلیمات ہمیں امن کا پیغام دیتی ہیں اس لئے ہم نے اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا صبر واستقال سے جواب دیا۔ مولانا گوہر رضا قمی کا کہنا تھاکہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور طاغوتی طاقتیں ہمیں تباہ کرنا چاہتی ہیں حکومت کو چاہیئے کہ ملک میں اتحاد بین الامسلمین کی فضا کو عام کرے تاکہ لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔