حکومت حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے عوام کو سستی بجلی، بہترین انفراسٹرکچر معاشی طور پر مضبوط اور پر امن ملک دینا چاہتے ہیں

اسلام آباد : حکومت حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے عوام کو سستی بجلی، بہترین انفراسٹرکچر معاشی طور پر مضبوط اور پر امن ملک دینا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے اخراجات میں30فیصد کمی کر کے کڑوی گولی پہلے خود کھائی ہے اور اب یہ گولی صاحب حیثیت لوگوں کو دی ہے۔ دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر کوئی بو جھ نہیں ڈالا۔ 300 سے500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر کم بوجھ جبکہ 700 یونٹ یا اس سے ا وپر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔

پانچ سال اسطرح گزارنا چاہتے ہیں کہ اگلے الیکشن میں جب ہم عوام کے پاس ووٹ کے لیے جا ئیں تو ان کی آنکھوں میں ہمارے لیے شرمندگی نہیں محبت ہو۔ جمہوریت قیام پاکستان سے ہی مضبوط ہو جاتی تو آج تک تمام درپیش مسائل حل ہوچکے ہوتے۔