گورنر بلوچستان سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحیاوی نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف امور پر بات چیت کیا۔ ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحیاوی نے جمعہ کے روز کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، یہ منصوبہ پاکستان ایران کے آپس کے تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایرانی قونصل جنرل کی گورنر بلوچستان کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔