گورنر پنجاب کا دورہ بہاول پور عوام کیلئے بھاری ثابت ہوا

بہاول پور: گورنرپنجاب کادورہ بہاول پور عوام کیلئے بھاری ثابت ہوا، سڑکیں بلاک شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تین روزہ دورہ پر بہاول پور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف مصروفیات جن میں عشائیہ ظہرانے اور پر تکلف دعوتوں کاسلسلہ جاری رہا۔

لیکن اس دوران بہاول پورکی زیادہ ترسڑکیں عوام کی آمدروفت کیلئے بند رکھنے کاسلسلہ جاری رہا جس کے باعث سرکلر روڈ فریدگیٹ کمرشل ایریا ماڈل ٹاون اے بی کی سڑکوں کو بلاک کیا جاتا رہا جسکی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور جس علاقہ میں گورنر پنجاب کی آمد متوقع ہوتی وہاں کی تمام سڑکوں کو عملا شہریوں کیلئے بند کر دیا جاتا۔