مسجد کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی

مصطفی آباد: مسجد کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی، نواحی گائوں ستوکی میں دوبارہ تعمیر کیلئے مسجد کو شہید کیا جا رہا تھا کہ چھت گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی میں مسجد اہلحدیث ایک مینار والی کی دوبارہ تعمیر کے سلسلہ میں مسجد کو شہید کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ رات بعد نماز عشاء مسجد نچلے فلو ر کو شہید کیا جا رہا تھا کہ اوپر والی چھت گرنے سے شبیر احمد جاں بحق ہو گیا جبکہ خضر حیات، نثار احمد اور کمسن بچہ ارسلان شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔