گورنر پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بل پر دستخط کر دیئے

 Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کی اڑتالیس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے بھجوا دیا۔

پنجاب اسمبلی نے اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں صوبے کی اڑتالیس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد بل گورنر پنجاب چوہدری سرور کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے کے بعد بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ارسال کر دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے حکومت کو بل بھجوا دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفیکشن سے پنجاب کی اڑتالیس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز نہ صرف مستقل ہوں گی بلکہ انہیں تنخواہ میں بھی اضافہ ملے گا جو آٹھ ہزار سے بڑھ کر پندرہ ہزار ہو جائے گی۔