حکومتی کمیٹی کی طالبان شوریٰ سے ملاقات آج ہونے کا امکان

Government Committee

Government Committee

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی کمیٹی کی طالبان شوریٰ سے آج شمالی وزیرستان میں ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ حکومتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی سیکریٹری حبیب اللہ خٹک اور طالبان کمیٹی کی سربراہی مولانا سمیع الحق کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان آج صبح طالبان کمیٹی کے ساتھ شمالی وزیرستان جائیں گے۔ طالبان رہنماؤں سے ان کی ملاقات میرعلی میں کسی مقام پر ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں بات چیت پر اصرار کررہی ہے۔

مذاکرات منگل کو ہونا تھے لیکن خراب موسم کے باعث ملاقات ایک روز کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔