گووندا اور کرشمہ کپور چودہ برس بعد ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر

 Karisma Kapoor,Govinda

Karisma Kapoor,Govinda

ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کی بالی ووڈ کی مقبول جوڑی گووندا اور کرشمہ کپور چودہ برس بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے لیکن اس بار ایک ٹی وی شو میں آ رہے ہیں۔

گووندا اور کرشمہ نے ٹی وی شو میڈ ان انڈیا ” MAD in India ” کی پہلی قسط کی ریکارڈنگ کروائی۔

شو کے پروڈیوسر سنیل گروور اور ہوسٹ منیش پال ہیں۔ یہ قسط اس ویک اینڈ پر دکھائی جائے گی۔ گووندا اور کرشمہ آخری بار سال دو ہزار میں بنی فلم ”شکاری” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔