ہالی وڈ کے انجہانی ہیرو پال واکر کی آخری فلم کا ٹریلر جاری

 Paul Walker New Movie

Paul Walker New Movie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے انجہانی ہیرو پال واکر کی آخری فلم (brick mansions) کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ خفیہ پولیس اہلکار کے روپ میں مجرموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی نامی گرامی مجرموں کے گرد گھومتی ہے جو ایک بند عمارت میں پناہ لے کر پولیس اور شہریوں کو ناکوں چنے چبوا دیتے ہیں۔

خطر ناک مجرموں کے خلاف ایکشن کے لئے خفیہ پولیس کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو انہیں عمارت سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ فلم پچیس اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔