ہری پور : پولیس آپریشن انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

Haripur

Haripur

ھری پور (جیوڈیسک) ھری پور میں اشہتاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم ہلاک تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی ایس پی آصف گوہر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ریاست ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ملزم پولیس کو متعدد مقدمات مطلوب تھا اور کچھ دن قبل معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے دوبھائیوں قتل کیا تھا۔