گجرات کی خبریں 20.05.2013

حکومت میں بیٹھنے والے ہمارے سوچ سے قبل فارغ ہو جائیں گے:الحاج محمد افضل گوندل
گجرات (جی پی آئی) سابق امیدوار حلقہ این اے 105الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھنے والے ہمارے سوچ سے قبل فارغ ہو جائیں گے ، لوڈ شیڈنگ مہنگائی عدم تحفظ جیسے مسائل حل کرنا حکمرانوں کے بس سے باہر ہوں گے ، اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے ، یہ بڑے الیکشن ہیں کہ سیاسی حوالے سے خواتین قتل کی جا رہی ہیں ، کراچی کے قتل کا ایلیٹ قرار دینے والے لوگ دھرنا دے کر اور ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے وہ گزشتہ روز دھارووال میں چوہدری محمد اصغر گوندل کی طرف سے کیے گئے اکٹھ سے خطاب کررہے تھے ، انہوںنے کہا 2014میں نیٹو کو بحفاظت نکالنے کی خاطر ن لیگ کو کامیاب کرایا گیا ، نیٹو کے نکل جانے کے بعد دفاع اور معاشی بحران آئے گا انہوں نے کہا امریکیوں کو معلوم ہے کہ عمران خان بکنے جھکنے والے نہیں اس لیے عمران خان کے مخالف امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے ہر حربہ اختیار کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 105سے ق لیگ نے 25ہزار ن لیگ نے پندرہ ہزار ایسے ووٹ کاسٹ کرائے جن کا ضلع گجرات سے تعلق نہیں سابق امیدوار حلقہ پی پی 110چوہدری افتخار سماں نے کہا الیکشن میں ضمیر کی خرید و فروخت ہوئی ، ہمارے ضمیر نے اس سودا میں شریک ہونے کی اجازت نہ دی ، سابق امیدوار حلقہ پی پی 115راجہ نعیم آف پوران نے کہا عمران خان کا مقصد سیاست میں پیسے بنانا نہیں وہ نسلیں بچانا چاہتے ہیں ، اسی لیے صاف شفاف کردار کے امیدوار سامنے لائے ، چوہدری اختر حسین جوڑا نے کہا تحریک بچوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتی ہے ، عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مفادات کو زک پہنچائی ، انہوں نے کہا قوم نے جن ججز کے لیے ڈنڈے کھائے ان ججز نے قوم کو لیٹروں کے حوالے کر دیا ، ملک کے اندر انقلاب کی نوید سنائی دے رہی ہے ، حق کی آواز دبانے پر خونی انقلاب آئے گا ، سید صدیق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا سیاست میں کسی قسم کا لالچ نہیں نظریہ اور سوچ کے تحت سیاسی میں وارد ہوں امیدوار ہوں نہ ہوں گا ، البتہ تحریک انصاف کے امیدواروں کا معان ہوں گا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر گھر میں ہر فرد تک عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے ، چوہدری محمد افضل گوندل آف امریکہ نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن سے پاک نظام کا خواہش مند ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کام کروانے کے لیے دفاتر کی بجائے ناظمین کے وڈیروں کے چکر نہ لگانا پڑیں پاکستان کی خوش بختی ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر آخر میں میزبان چوہدری محمد اصغر گوندل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اس بات کی خوشی ہے کہ ماضی کی طرح ووٹ کے معاملے پر ناراضگیاں نہیں ہوئیں ، ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنوں کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ، تحریک انصاف نوجوانوں کے ساتھ تبدیلی لانا چاہتی ہے اور اپنے مقصد میں کامیاب رہے گی ، انہوں نے کہا کہ ہماری ہار نہیں جیت ہے کہ اس وقت پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے ہیں ساتھ دینے والوں کو تحفظ ملے گا ، ہر کسی کے تحفظ کی بات کریں گے اور ہر کسی کے لیے سر عام انصاف ہونے تک میدان عمل میں رہیں گے ، اس تقریب میں چوہدری عبدالکبیر چک سادہ ، طاہر تبسم چک سادہ ، محمد شہزاد چوہدری چک سادہ صدر پی ٹی آئی کنجاہ استاد محمد سلیم ، محمد اظہر ، طاہر محمود ، بشیر احمد کووڑٹانہ ، ضیاء اللہ رانجھا ایڈووکیٹ ، چوہدری وقاص ایڈووکیٹ ، مرزا وقاص جرال ، سرفراز خورشید ، یاسر کوروٹانہ بلال بٹ ، صدر تحصیل یوتھ لیگ عقیل احمد سید انجم گیلانی ، محمد عظیم سندھو ، مختار احمد گوندل ، چوہدری مشاہد تنویر متہ ، محمد اشرف چدھڑتقریب میں سید سلیمان حیدر نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے راہنما ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وزیراعظم بن کر تاجروں اور صنعتکاروں کی مشکلات کو کم کریں گے
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے راہنما ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وزیراعظم بن کر تاجروں اور صنعتکاروں کی مشکلات کو کم کریں گے ، ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدنان مکی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سینئر نائب صدر ندیم چیمہ ، سابق صدر مرزا مشتاق ، توصیف مرزا ، راجہ طاہر اور دیگر شامل تھے ، چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ کھاریاں اور لالہ موسیٰ میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنایا جائیگا ، جس کا یہاں کے تاجروںاور صنعتکاروں کو علاقائی اور قومی سطح پر فائدہ ہو گا ، انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں میٹرو بس جیسے منصوبے عوام کی سہولت کیلئے شروع کیے جائیں گے ، میاں نواز شریف اپنے دوست ممالک اور فوج کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پا لیں گے ، اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ، انہوںنے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں ، انہیں مسلم لیگ ن کو دیا جانے والا مینڈیٹ قبول کرنا چاہیے انہوںنے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی ، بے روزگاری ، مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ن لیگ کے پاس پروفیشنل ٹیم موجود ہے ، غیر ملکی ممالک میاں نواز شریف پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں ، کرپشن کا خاتمہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، جنرل مشرف کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے ، پاکستان ایک آزاد ریاست ہے ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملک کے مفاد میں تو اسے بیرونی دبائو مسترد کر کے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے ، موجودہ الیکشن شہباز شریف کی پنجاب حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے جیتا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے 5سال مین عوام کو کچھ نہیں دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف گجرات کے زیر اہتمام آج 21مئی بروز منگل صبح 10بجے تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر زوہرا شاہد کے قتل
گجرات (جی پی آئی) تحریک انصاف گجرات کے زیر اہتمام آج 21مئی بروز منگل صبح 10بجے تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر زوہرا شاہد کے قتل اور الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ضلع کونسل ہال سے اجتماجی ریلی نکالی جائے گی ، پر امن ریلی کے بعد کچہری چوک میں دھرنا دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والے عبدالرشید کے وقوعہ کے بعد تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے ایس ایچ او عارف منیر بٹ کو معطل کر دیا ہے
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک نے گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والے عبدالرشید کے وقوعہ کے بعد تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے ایس ایچ او عارف منیر بٹ کو معطل کر دیا ہے ، جبکہ انسپکٹر محمد فضل سراء کو تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کا ایس ایچ او لگا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں تیز رفتار کار نے سٹرک عبور کرتے ہوئے 15سالہ نوجوان کو کچل دیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں تیز رفتار کار نے سٹرک عبور کرتے ہوئے 15سالہ نوجوان کو کچل دیا ، گزشتہ روز نواحی گائوں راجوال کا رہائشی نوجوان محسن سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار نامعلوم کار نے اسے کچل دیا ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، تھانہ ککرالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہری پانی اور برف سے بھی محروم ہو چکے ہیں ، جبکہ ریلوے روڈ کے تاجروں نے حکومت کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے ، تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کم نہ کی گئی تو تین دنوں بعد بھرپور احتجاج کیا جائیگا اور شٹر ڈائون ہڑتال کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلالپور جٹاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان عبدالرشید کو گذشتہ روز مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگوارون کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی)جلالپور جٹاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان عبدالرشید کو گذشتہ روز مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگوارون کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ کے بعد جلالپور جٹاں کے تاجروں نے اپنی دکانوں کو بند کر کے ٹانڈہ چوک میں جمع ہو گئے ، اور پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران تاجروں نے روڈ کو بلاک کر دیا اور ٹائر جلائے ، روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑا اور ٹریفک جام ہو گئی ، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں موقع پر پہنچ گئے اور تاجروں سے مزاکرات کیے ، پولیس انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم اور ہڑتال ختم کر دی ، جبکہ تاجروں نے دوران احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور تھانے کا گھیرائو بھی کیے رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں پرائیویٹ کالج کے طلباء بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی پٹائی کر دی ، ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے بس کو سڑک کے درمیان کھڑا کر دیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں پرائیویٹ کالج کے طلباء بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی پٹائی کر دی ، ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے بس کو سڑک کے درمیان کھڑا کر دیا ، جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، پولیس آنے پر طلباء فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، گزشتہ روز سروس موڑ کے قریب پرائیویٹ کالج کے طلباء اور بس ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، جس پر طلباء نے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بس سے نیچے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، جس پر ڈرائیور نے بس کو سٹرک کے درمیان کھڑا کر کے احتجاج کیا ، جس سے ٹریفک جام ہو گئی ، جبکہ پولیس آنے پر طلباء فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے بس ہٹوا کر ٹریفک کو بحال کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر آج چیمبر کا دورہ کرینگے
گجرات(جی پی آئی)سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر آج چیمبر کا دورہ کرینگے، اور صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرینگے۔صدر گجرات چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری عدنان اقبال مکی کی دعوت پر وہ آج دس بجے گجرات چیمبر پہنچیں گے ۔جہاں پر وہ صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کر ینگے اور خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا
گجرات(جی پی آئی)انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج بروز منگل کو بوقت 11:30 بجے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ہو گا ۔ جس کی صدارت میاں محمد اعجاز کرینگے۔ اجلاس میں فنڈز ریزنگ ، سابقہ اجلاس کی کاروائی و دیگر امور زیر بحث آئینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کا اعزاز سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن میں پانچ ایوارڈ حاصل کر لیے
گجرات(جی پی آئی)دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کا اعزاز سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن میں پانچ ایوارڈ حاصل کر لیے۔گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں ڈسٹرکٹ گورنر این 305 ٹو کے سالانہ کنونشن میں ڈسٹرکٹ گورنر لائنز سلیمان منصور نے بیسٹ کلب آف دی ایئر 2013 ، بیسٹ کلب دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب ،پلانٹیم کلب ایوارڈ کے 3ایوارڈ صدر شاہد ممتاز ملک اور ایکسٹنشن ایوارڈ کاشف ندیم اور بیسٹ پراجیکٹ کا ایوارڈ احسن متین ملک کو دیا ۔ ڈسٹرکٹ کنونشن میں ملک بھر سے لائنز ممبران نے شرکت کی ، جبکہ گجرات سے نو منتخب ڈسٹرکٹ گورنر لائنز عامر نعمان، سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائنز ڈاکٹر امین گل ،حاجی عمران ظفرایم پی اے ، اشفاق احمد رضی ، فرقان ایوب ، شیخ نوخیز رفیع ، نعیم امتیاز گوندل ، شیخ عرفان شفیع ، مبشر اقبال ، فیصل افضل ، ناصر چوہدری ، راحیل عظمت بٹ ، سہیل عظمت بٹ ، مزین حمید بٹ ، التمش حمید بٹ ، ماجد ربانی ، انتظار رفیق ، سیٹھ ظہیر صراف ،ساجد صراف ، عثمان بٹ ، عمر نوخیر رفیع ، احسن متین ملک ، مرزا محمد نواز ، قدیر سپرائ، جیکب پال عدنان، اسد مغل ، امتیاز احمد ، حاجی محمد ریاض ، نذر ڈھلو، شیخ افضال الرحمن شاد ، شیخ عرفان ، محمد عظیم ، ساجد راٹھور ، طاہر مجید کپور ، شبیر ملک اور دیگر لائنز ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے عامر نعمان ، ڈسٹرکٹ کلب این 305ٹو کے بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ گورنر منتخب ہو گئے
گجرات(جی پی آئی)دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے سینئر لائن عامر نعمان ، ڈسٹرکٹ کلب این 305ٹو کے بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ گورنر منتخب ہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ گورنر کا الیکشن ڈسڑکٹ کنونشن میں ہوا اس موقع پر ملک بھر سے لائنز ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔لائن عامر نعمان کو لائنز ممبران نے پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنی کچن کیبنٹ کا اعلان بھی کیا جس میںلائن نعیم امتیاز گوندل ، لائن ملک صفدر ، ماجد ربانی ، فرقان ایوب ، ستارہ سطوت اور دیگر ممبران کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے اپنے سلوگن اقراء کا بھی اعلان کیا ۔انہوںنے کہا کہ اقراء نے دونوں کائنات کی کایا پلٹ دی اور اس سلوگن پر عمل کیا جائیگا ۔ تمام کلبوں کو 12ماہ میں 12پراجیکٹ دے جائینگے اور بہترین پراجیکٹ کرنیوالے کو ایوارڈز دیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پرائیڈآف پرفارمنس پن بہترین کارکردگی دیکھانے والے ممبران کو دی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ سابق ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر امین گل ، اشفاق احمد رضی اور دیگر سینئر لائن ممبران سے مشاورت کی جائیگی ۔اس موقع پر لائن فرقان ایوب ، لائن ملک صفدر ، لائن نعیم امتیاز گوندل ، نیلوفر بختار ، سلیمان منصور ، اسد مغل ، شیخ نوخیز رفیع ، کاشف ندیم ، شیخ عرفان شفیع ، ساجد صراف ، مبشر اقبال ، مرزا نواز ، ماجد ربانی ، انتظار رفیق ، مزین حمیدبٹ ، حاجی عمران ظفر ، سیٹھ ظہیر صراف ،شیخ قمر خورشید صراف ، و دیگر لائن ممبران نے نو منتخب ڈسٹرکٹ گورنر لائنز عامر نعمان کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی روشن پاکستان کی نوید ہے :وقار احمد چوہدری
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی روشن پاکستان کی نوید ہے آنیوالا وقت ملک میں انقلاب لائے گا نواز شریف وزیر اعظم بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ PP109کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وقار احمد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے انتظامی اور معاشی ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر سے تاریخی فتح دیکر ثابت کر دیا کہ قوم اپنے محسن کو کبھی فراموش نہیں کرتی انہوں نے مزید کہا کہ میجرمعین نواز کی کامیابی حلقہ کی عوام کی کامیابی ہے ہم اپنے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ میجر معین نواز کو پنجاب اسمبلی میں وزارت دی جائے تاکہ وہ اپنے حلقہ کی عوام کی بہتر خدمت کر سکیں اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑے بڑے دعوئے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے قوم اب بیدار ہوچکی ہے :چوہدری ذوالفقار پپن
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکٹری چوہدری ذوالفقار پپن نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑے بڑے دعوئے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے قوم اب بیدار ہوچکی ہے جس کا زندہ ثبوت چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی کامیابی ہے حالانکہ بعض خفیہ ہاتھوں نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کو ہرانے کی پوری کوشش کی مگر انہیں شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہو سکا ان لوگوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کوئی بھی حربہ کام نہ آیا اور عوام نے اپنے قائدین کو بھاری اکثریت سے ہمکنار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپاڑٹی اور اس کے اتحادیوں کا شو ختم ہو گیا ہے:حسن ذکاء
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حسن ذکاء نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپاڑٹی اور اس کے اتحادیوں کا شو ختم ہو گیا ہے پا کستان کی غیور عوام نے کرپٹ حکمرانوںکا صفایا کرکے میاںنوازشریف کو لیڈر منتخب کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ادارے تباہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اس لیئے عوام نے ان کو مسترد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈ شیڈنگ ملک کا انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے پوری قوم کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہو گا:آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ملک کا انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے پوری قوم کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہو گا۔ گیپکو حکام بھی اس صورتحال میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کریں اور بجلی کی بندش کے اوقات بارے میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو آگا ہ کیا جائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیاجس میں اے ڈی سی /ڈی او سی شجاع قطب بھٹی،صدر گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری عدنان مکی، صدر مرکز ی انجمن تاجراں جاوید بٹ اسسٹنٹ کمشنر ز فیاض موہل، ذوالفقار باگڑی،ای ڈی او ایجوکیشن ایا ز طارق، ایس ای گجرات محمد شبیر طور، ایکئسن احسان الہی، سماجی راہنما خادم علی خادم، میڈم نگہت ، پی ایس او ندیم بٹ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین اور دیگر افسران و تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ مشکل وقت قوموں کی زندگی میں ایک امتحان ہوتا ہے لیکن ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اس مشکل وقت سے سرخرو ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں لو ڈشیڈنگ کے حوالے سے صورتحال میں بہتری کی توقع ہے نئی منتخب حکومت بھی جلد کام شروع کر نے جا رہی ہے جس کی ترجیحات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ گجرات کے عوام اس نازک مرحلے میں پر امن رہیں گے اور قومی املا ک کو نقصان پہنچانے یا توڑ پھوڑ سے گریز کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں حکومتی ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز کا استعما ل نہیں کیا جارہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ گیپکو سے رابطے میں رہیں اور یقینی بنائیں کہ جن اوقات میں بجلی ہو تما م واٹر پمپ چالو رہیں تاکہ عوام کو پانی کا مسئلہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ میڈیا کی مدد سے عوام الناس کو لوڈ شیڈنگ شیڈول سے آگاہ رکھیں۔انہوں نے گیپکو حکام کو ہدایت کی کہ دفاتر میں قائم مراکز شکایات اور کنٹرول سنٹرز کے نمبر چوبیس گھنٹے چالو رکھے جائیں اور یقینی بنا یا جائے کہ ہر کا ل کا مناسب انداز میں جواب دیا جائے۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس عدنان مکی نے مطالبہ کیا کہ گیپکو جتنا ٹائم دن میں بجلی دینا چاہتا ہے وہ مسلسل ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چل سکے۔ صدر مرکز ی انجمن تاجراں جاوید بٹ نے کہا کہ تاجر ملک کی بہتری کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اعلی حکام کو زمینی حقائق بارے آگاہ کر ے ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایکئسن گیپکو احسان الہی نے بتایا کہ موجودہ حالات میں گیپکو ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے صارفین کو بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ انڈسٹری کو تین گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اس معاملہ کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیسٹ رپورٹ کی آڑمیں وائرنگ کنٹریکٹرزکی لوٹ مار، اعلیٰ حکام نوٹس لین
کنجاہ (جی پی آئی) ٹیسٹ رپورٹ کی آڑمیں وائرنگ کنٹریکٹرزکی لوٹ مار۔اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق بجلی کانیاکنکشن لگوانے کے لئے صارفین سے وائرنگ کنٹریکٹرمن مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں۔صارفین نے بتایاکہ وائرنگ کنٹریکٹرز گھریلوصارفین سے ٹیسٹ رپورٹ کی مدمیں 500روپے سے لیکر 800روپے وصول کررہے ہیں۔گھریلولوڈزیادہ ہونے کی صورت میں پانچ ہزارتک بھی وصول کرتے ہیں۔صارفین کاکہناہے کہ یہ رقم نہ توحکومتی خزانے میں جاتی ہے اورنہ ہی واپڈاکے ریونیومیں جاتی ہے۔جبکہ اس کافائدہ صرف چند ٹھیکیداروں کوہے جبکہ اس کانقصان لاکھوں صارفین کوہورہاہے۔اوریہ وائرنگ کنٹریکٹربھی واپڈا اہلکاروں کی متھی گرم کردیتے ہیں۔اورواپڈاہلکار ٹھیکیداروںکی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ رپورٹوں کالوڈچیک کرنے کی زاحمت تک گوارہ نہیں کرتے۔علاقہ کی ممتازشخصیات سیٹھ محمدافضل۔ابراہیم ڈار۔آفتاب احمد۔مرزاساجدمحمودنے واپڈاکے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ زائدپیسے وصول کرنے والے وائرنگ کنٹریکٹرزکے لائسنس منسوخ کیے جائیں اورگھریلو ٹیسٹ رپورٹ کاخاتمہ کیاجائے۔ورنہ شہری شدیداحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گئے۔