ملکہ فیڈر میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ عر وج پر ۔ملکہ اور اس کے گردو نواح کے علاقہ کو 24گھنٹو ں میں تقر یبا دو گھنٹے یہ نعمت عظمی مہیا کی جا رہی ہے

ملکہ ( عمر فا رو ق اعوان سے ) ملکہ فیڈر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ۔ملکہ اور اس کے گردو نواح کے علاقہ کو 24گھنٹوں میں تقریبا دو گھنٹے یہ نعمت عظمی مہیا کی جا رہی ہے ۔20سے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے کاروباری پہیہ جام کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے ملکہ ، پلاہوڑی ، بدھ چک اور گردو نواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20سے 22 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

تقریبا دو گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ رات کے اوقات میں شدید گرمی کے موسم میں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ مچھرو ں کی بھر مارنے بھی لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے لوگوں کا راتوں کا سکون چھین گیا ہے ۔ویلڈنگ کمپیوٹر اور دیگر بجلی سے متعلقہ کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔

طلبہ اور طلبات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنا تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔عو ام اور کاروباری حلقوں نے ملک کو تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے مسلئے کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جس سے ملک کی ترقی کا راستہ روکا جا رہا ہے اور عوام کو دوبارہ پرانے دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔