گوجرانوالہ اور اٹک میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Accidents

Accidents

گجرانوالہ/ اٹک: پنجاب کے دو مختلف شہروں گوجرانوالہ اور اٹک میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد میں بھٹی منصور موڑ کے قریب 2 تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اٹک کے علاے پنڈی گھیب سے راولپنڈی جانے والی مسافر ویگن درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔